ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نوتشکیل شدہ بیندور تعلقہ میں گنگولی کو شامل کرنے کی مخالفت

نوتشکیل شدہ بیندور تعلقہ میں گنگولی کو شامل کرنے کی مخالفت

Thu, 13 Apr 2017 22:33:45    S.O. News Service

گنگولی 13؍اپریل (ایس او نیوز)حال ہی میں تشکیل شدہ بیندور تعلقہ میں گنگولی کو شامل کرنے کی تجویز پرگنگولی کے عوام کی مخالفت سامنے آئی ہے۔اس بات کی اطلاع سابق منڈل پردھان بی سدا نند شینئی نے دی ہے۔
گنگولی شہر کو بیندور تعلقہ میں شامل کرنے کے خلاف گنگولی گرام پنچایت کے سامنے ناگرک ہوراٹا سمیتی کے بینر تلے ایک علامتی احتجاجی اجلاس بھی منعقد ہو ا ۔ احتجاجیوں کا کہنا تھا کہ اس طرح کے اقدام سے گنگولی کی تعلیمی، تجارتی اور صحت کے شعبہ جات کی ترقی پر منفی اثر پڑے گا۔گنگولی کے شہریوں کا کنداپور کے ساتھ رشتہ صدیوں پرانا ہے۔اور یہاں کے عوام اپنی روزمرہ کی سرگرمیوں کے لئے کنداپور کا ہی رخ کرتے ہیں، کیونکہ ان دو شہروں کے درمیان کا فاصلہ صرف 1.5کیلو میٹر کا ہے۔ اس لئے احتجاجیوں نے مطالبہ کیا کہ گنگولی کو کنداپور تعلقہ میں ہی باقی رکھا جائے۔اور اگر بیندور میں شامل کرنے کی کوشش کی گئی تو عوامی سطح پر زبردست احتجاج کیا جائے گا۔

اس موقع پر تعلقہ پنچایت کے رکن سریندر کھاروی، جماعت المسلمین کے صدر جی محمد رفیق، ہندو جاگرن ویدیکے اڈپی ضلع کنوینر ٹی واسو دیو دیواڈیگا، گرام پنچایت کے سابق رکن اوما ناتھ دیواڈیگا ، گرام پنچایت رکن مجاہد ناخدا، گنگولی چرچ کی پریتی فرنانڈیز، روٹری کلب کے صدر راگھویندرا وغیرہ نے خطاب کیا۔ ناگرک ہوراٹا سمیتی کے صدر ایچ این چکیا اور دیگر احباب نے ضلع ڈپٹی کمشنر کو میمورنڈم پیش کیا ۔ 


Share: